پیر کے روز اسرائیلی قابض فوج کے وزیریوآو گیلنٹ نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں قلقیلیہ اور نابلس کے درمیان فلسطینیوں کی زرعی زمین قبضے میں لینے کا فوجی حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس اراضی یہودی بستیوں کے لیے ایک بائی پاس روڈ کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر کیجانب سے فلسطینی اراضی غصب کرنے کی یہ منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جب اس سے ایکروز قبل اتوار کو اردن کی میزبانی میں فلسطین، اسرائیل اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اساجلاس میں فلسطینی علاقوں میں عارضی طور پرمزید یہودی آباد کاری روکنے کا اعلان کیاتھا۔
اسرائیلی وزیردفاع یوآو گیلنٹ نے کہا کہ انہوں نے روڈ نمبر 55 تک ایک متبادل آبادکاری سڑکبنانے کے منصوبے کی منظوری دی، جو قلقیلیہ اور نابلس کے درمیان فندق گاؤں سے گذرتیہے۔ یہ وہ سڑک ہے جسے آباد کار بھی استعمال کرتے ہیں۔
یہ سڑک الفندق، جینصافوط،اماتین اور باقہ الحطب دیہات کی زمینوں پر تعمیر کی گئی ہے۔
"گیلنٹ” نے کہا کہ یہ فیصلہ گذشتہ روز مرکز حوارہ میںسٹریٹ نمبر 60 پر ہونے والے آپریشن کے ردعمل میں کیا گیا ہے اور فلسطینیوں کےاجتماعات کے مرکز میں آباد کاروں کو داخل ہونے سے روکنے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔