جمعه 15/نوامبر/2024

سال 2023 میں اب تک 14 صہیونی ہلاک اور 77 زخمی ہوئے: رپورٹ

منگل 28-فروری-2023

رواں سال 2023 کےآغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کیکارروائیوں میں 14 صہیونی ہلاک اور 77 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطینمعطی‘ کے مطابق 2023 کےدوران مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجیوں اور آباد کاروں کی ہلاکت کا باعث بننے والیسب سے نمایاں مخصوص کارروائیوں میں سے ایک شہید خیری علقم کی طرف سے مقبوضہ بیتالمقدس میں فائرنگ کا حملہ تھا۔ 27 جنوری کو ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں 7 صہیونیہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے۔

2 فروری کو آباد کار شمعون معطوف آپریشن ایلاد میں زخموں کی تاب نہلاتے ہوئےہلاک ہوگیا۔ معطوف نو ماہ قبل اسعد الرفاعی اور صبحی عماد کے حملے میںشدید زخمی ہوگیا تھا۔

شہید حسین قراقعنے 10 فروری کو مقبوضہ بیت المقدس میں رن اوور آپریشن کیا جس میں 3 صیہونی ہلاکاور 6 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ 13فروری کو مقبوضہ بیت المقدس میں ایک 13 سالہ لڑکے کی طرف سے کیے گئےچاقوحملے میں ایکصہیونی ہلاک ہو گیا۔

اتوار کو ایکفلسطینی نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ کے مرکز میں فائرنگ کا حملہ کیا، جسمیں دو آباد کار ہلاک ہوئے۔

سال 2022 میں عوامیاور مسلح مزاحمت میں ایک قابل ذکر اور معیاری اضافہ دیکھا گیا۔ خاص طور پر مقبوضہمغربی کنارے اور یروشلم میں جہاں سینکڑوں مزاحمتی کارروائیاں اور مسلح جھڑپیں کیگئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطیننے اطلاع دی ہے کہ سال 2022 کے دوران 848 فائرنگ، 37 چھرا گھونپنے سمیت 12188 سےزائد مزاحمتی کارروائیوں کے نفاذ کے نتیجے میں 31 صہیونی ہلاک اور 525 سے زائد زخمیہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی