عبرانی میڈیا نےکہا ہے کل پیر کی شام غرب اردن کے شمالی شہر اریحا کے قریب فائرنگ کےدو الگ الگ واقعاتمیں ایک یہودی آباد کار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
پہلی فائرنگ میںایک مزاحمت کار نےآباد کاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس پر گولی چلا دی۔ اسحملے میں ایک آبادکار زخمی ہو گیا۔ عبرانی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی طبی ٹیموںنے اسے علاج فراہم کیا تاہم بعد میں اسے مردہ قرار دیا گیا۔
دوسری کارروائیمیں ایک فلسطینی پہلے یہودی آباد کاری کی گاڑی سے ٹکرایا، پھر اس نے اس پر فائرنگکردی۔ اس کارروائی میں حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔
اریحا میں ہونےوالی کارروائی ایک روز قبل نابلس میں حوارہ کے مقام پر ہونے والے مزاحمتی حملے سےکافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔ حوارہ میں جرات مندانہ حملے میں کم سے کم دو صہیونیفوجی جھنم واصل ہوگئے تھے اور حملہ آور فرار ہوگئے۔
ایک ذریعے کے مطابقاریحا میں حملہ آوروں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپ ہوئی مگرآزاد ذرائع سے اس کیتصدیق نہیں ہوسکی۔