پنج شنبه 01/می/2025

حماس کی یہودی آباد کاروں کے حملوں کے سنگین نتائج پر وارننگ

پیر 27-فروری-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے صیہونی قابض ریاست کے رہ نماؤں اور اس کی فاشسٹ حکومت کو مقبوضہمغربی کنارے کے قصبے حوارہ اور عصیرہ القبلیہ میں آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوںکے خلاف مجرمانہ اقدامات، ننگا ناچ، مجرمانہ اور ناروا سلوک ،ان کے املاک اور مکاناتکو آگ لگانے اور دیگر حربوں کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

حماس کے ترجمانحازم قاسم کےایک بیان میں کہا کہ قابض ریاست کی دہشت گردی اور اس کے آباد کاروں کیمجرمانہ کارروائیاں فلسطینیوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے سوا کچھ نہیں مگرہمارےعوام  مکمل طور پرثابت قدمی کا مظاہرہ کرتےہیں اور ہمارے مزاحمت کار بہادری کےساتھ دشمن کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ حوارہ اور عصیرہ القبلیہ اور ان کے گردونواح کے قصبوں اور بالعموم پورےمغربی کنارے کے عوام یہودی شرپسندوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، گھروں پرحملوں کا دفاعکریں اوراپنی املاک کویہودیوں کے حملوں سے مل کربچائیں۔ یہودی آباد کاروں کی غنڈہگردہ کا پوری قوت اور طاقت سے مقابلہ کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاستکی فسطائی حکومت اور صیہونی انتہا پسند انہیں اس وقت تک جامع مزاحمت کو مزید تیزکرنے سے روکیں گے جب تک کہ وہ شکست نہ کھا جائیں۔ فلسطینیوں کو اپنی املاک اوراپنے مقدسات کےدفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔

قاسم نے ایکسابقہ بیان میں کہا تھا حوارہ قصبے میں ہمارے عوام پر آباد کاروں کے وحشیانہحملے آباد کاروں کے ریوڑ کے نازی دہشت گردانہ رویے اور آباد کاروں کو مکمل تحفظفراہم کرتے ہوئے دشمن کی فوج کی ان کے ساتھ شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ آبادکاروں کے حملے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مزاحمت کے سوا ان کیدہشت گردی کو روکنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی