اتوار کی شامفلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں "گوش ایٹزیون”جنکشن کے شمال میں صہیونی فوج کی طرف فائرنگ کی۔
عبرانی میڈیا نےاعلان کیا کہ "گوش ایٹزیون” جنکشن کے شمال میں نام نہاد "ٹی چیکپوائنٹ” پر ایک صہیونی فوجی دستے پر فائرنگ کی گئی تاہم قابض فوجیوں کا کہناہے کہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ کارروائی شمالیمقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس میں حوارہ چوکی کے قریب فائرنگ کے حملے میں دو آبادکاروں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد کی گئی ہے۔
کل دوپہر کے وقتشمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے قریب واقع قصبے حوارہ میں دو آباد کاروں کوان کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور کارروائیکے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔