ہفتے کے روزدرجنوں یہودی آباد کاروں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقعبورین قصبے کے مضافات میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گاڑیوں کو جلا دیا۔
کسان نمر عیسیٰنے ایک پریس بیان میں کہا کہ براچہ یہودی بستی کے آباد کاروں نے قصبے کے مشرقیعلاقے پر بڑی تعداد میں حملہ کیا اور شہریوں ابراہیم عید، انس الحواری اور بشیرحمزہ کے گھروں پر پتھراؤ کیا اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔ .
آباد کاروں نےادریس الحواری کے خاندان کی دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا کر نذرآتش کردیا۔اس موقعے پرقابض فوج نے سول ڈیفنس کے عملے کو آگ بجھانے سے روک دیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ایک طرف رہائشیوں اور دوسری طرف آباد کاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیںہوئیں اوراسرائیلی فوجیوں نے شہریوں پر گولیاں، آنسو گیس اور صوتی بم برسائے۔