جمعه 15/نوامبر/2024

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 42 مزاحمتی کارروائیاں

اتوار 26-فروری-2023

فلسطینی مزاحمتی کارکنوںنے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں 42 مزاحمتی کارروائیاں کیں جسکے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق مزاحمتی کارروائیوں میں 16 فائرنگ کی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، 6 بارودی آلات کےدھماکے،3 مولٹوف کاک ٹیل ، 2 مقامات پر فوجی پوائنٹس کو آگ لگائی گئی اور یہودیآباد کاروں کے ساتھ 14 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ .

بیت المقدس میںقلندیہ چوکی پر دو مرتبہ بارودی مواد سے حملہ کیا گیا۔ جھڑپیں ہوئیں اور پتھراؤ کیاگیا جب کہ الطور اور عناتا میں جھڑپیں ہوئیں۔

رام اللہ میںسلواد اور نبی صالح میں جھڑپیں ہوئیں۔ مزاحمتی کارکنوں نے جنین میں ہارحومش یہودی بستی،دوتا چوکی، حومش بستی اور شیکڈ بستی پر فائرنگ کی جب کہ جلمیہ چوکی پر دھماکہ خیزمواد سے دھماکہ کیا۔

مزاحمتی کارکنوںنے طولکرم میں فرعون نتسانی اوز گیٹ، قلقیلیہ میں جیت جنکشن، صرہ اور حوارہ چوکی،الون موریہ یہودی بستی اور نابلس میں بیت فوریک چوکی پر قابض فوج کی طرف فائرنگ کی۔

بیت لحم میں تقوعاور راحیل کے مقبرے کے کیمپ میں شروع ہوئیں اور مزاحمتی کارکنوں نے بیت لحم میں راحیلکے مقبرے کے کیمپ اور اریحا میں اسٹریٹ 90 پر دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی