جمعه 15/نوامبر/2024

سعودی عرب میں قید حماس کے مزید رہ نما رہا کردیے گئے

اتوار 26-فروری-2023

ایک نجی ذریعے نےبتایا ہے کہ سعودی حکام نےاردنی اور فلسطینی قیدیوں کے ایک اور گروپ کو رہا کردیاہے۔ سعودی حکام نے ان پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا الزام لگایا تھا۔ انہیں میڈیامیں "حماس کے زیر حراست افراد” کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ذرائع نے "Arabi 21"کو بتایا کہ سعودی عرب پہلے ہی دو قیدیوں کو رہا کر چکا ہے اور دوسروں کو اردن اورترکی بھیجنے کے لیے طریقہ کار اختیار کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابقرہائی کی نئی کھیپ میں ایسے قیدی شامل ہیں جو بری ہو چکے ہیں یا جن کی سزائیں پہلےختم ہو چکی ہیں۔

سعودی عرب نے گذشتہچند دنوں کے دوران چار زیر حراست افراد کو رہا کیا تھا۔ ان میں سلیمان حداد اور انکے بیٹے محمد کو ترکی ڈی پورٹ کیا تھا اور محمد فطافطہ اور محمد اسد کو اردن بھیجدیا تھا۔

اس سے قبل اسلامیتحریک مزاحمت "حماس” نے سعودی عرب میں زیر حراست افراد کی رہائی کے فیصلےکو "صحیح سمت میں ایک اہم قدم” قرار دیا تھا۔

حماس نے اپنے ایکبیان میں امید ظاہر کی ہے کہ "یہ قدم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا بابکھولنے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا”۔

مختصر لنک:

کاپی