چهارشنبه 30/آوریل/2025

مغربی کنارے میں تصادم، متعدد فلسطینی زخمی

جمعہ 24-فروری-2023

قابض اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر حملے کئے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں اسرائیلی جرائم کے خلاف آواز بلند کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں برسائیں اور اشک آور گیس کے شیل فائر کئے جس سے 10 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

اس کے علاوہ الخلیل کے شمال میں واقع العروب پناہ گزین کیمپ میں قابض اسرائیلی افواج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔

الخلیل کے وسطی علاقے باب الزاویۃ کی الشھداء سٹریٹ اور شمالی قصبہ سائر کے داخلی راستوں پر فلسطینی نوجوانوں اور قابض اسرائیلی فورسز کے درمیان مختلف مقامات پر تصادم ہوا۔

تاہم قابض اسرائیلی فورس نے نے الخلیل کے علاقہ درعہ پر ایک فوجی پوسٹ بنا دی ہے جسے مقامی فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کی نقل وحرکت میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید برآن قابض اسرائیلی فورس نے بیت لحم میں البقیۃ نامی علاقہ میں چھاپہ مارا، اشک آور گیس کے شیل فائر کیے جس سے متعدد فلسطینی شہریوں کو سانس کے مسئلے کا سامنا ہے۔

ایک اور پیش رفت میں قابض فورس نے نبی صالح قصبہ کے قریب فلسطینی شہریوں پر اشک آور گیس کے گولے فائر کیے، اس کارروائی کی آڑ میں یہودی آبادکار گائوں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فورسز نے ربر کی گولیاں اور اشک آور گیس بم چلانے کے بعد قلقلیۃ کے مشرق میں واقع عزون قصبہ عبداللہ سلیم نامی فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی