مقبوضہ بیتالمقدس میں صہیونی ریاست کی مرکزی عدالت نے یروشلم سےتعلق رکھنے والی ایک خاتونقیدی 45 سالہ نہایا صوان کو44 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
فلسطینی کلببرائے امور اسیران ایک مختصر پریس بیان میں بدھ کی صبح کہا کہ بیت المقدس میںاسرائیل کی مرکزی عدالت نے نہایات صوان کو 44 ماہ قید کی غیر منصفانہ سزاسنائی ہے۔
قیدی صوان کو 17اگست 2021 سے حراست میں لیا گیا تھا اور وہ "دامون” جیل میں بند 28 خواتینقیدیوں میں سے ایک ہے۔
صوان پر اسرائیل کےخلاف مزاحمتی کارروائیوں اور قابض کےحملوںکے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔