قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں بغیر اجازت تعمیرات کی آڑ میں فلسطینیوں کی ملکیتی رہائشی و کاروباری عمارتوں کو گرانے سے متعلق نوٹس جاری کر دیے۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین (پی آئی سی) کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے اریحا کے الديوك التحتا نامی گاؤں پر دھاوا بولا اور مقبوضہ بیت المقدس کی مشرقی علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کے دو منزلہ مکان کو مسمار کر دیا جبکہ فلسطینیوں کے مزید 20 رہائشی اور سیاحتی ولاز کو مسماری کے نوٹس بھیجے۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج نے گاؤں میں فلسطینیوں کے سات مکانات مسمار کیے ہیں
مشرقی یروشلم کی طرح، اسرائیلی قابض اتھارٹی مغربی کنارے میں بغیر لائسنس کے تعمیرات کو بنیاد بنا کر منظم طریقے سے فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرتی ہے جبکہ یہ مقامی باشندوں کو اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے رکاوٹیں پیدا کرتی ہے یا ان کے لیے تعمیراتی شرائط کو پورا کرنا مشکل بنا دیتی ہے۔