کل منگل کو اسرائیلیقابض حکام نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس کے مشرق میں واقع گاؤں عقبہ میں پرمٹ نہہونے کے بہانے پانچ رہائشی تنصیبات کو مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔
انسانی حقوق کےکارکن عارف دراغمہ نے کہا کہ قابض ریاست نے شہریوں کے لیے مختلف علاقوں میں زیرتعمیر چار مکانات کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔
قابض فوج کی طرفسے احمد عبدالکریم، عامر صالح عبداللہ صالح، محمد عبداللہ حسن دبک، فراس عبدالکریمدبک اور یاسیب طالب کے مکانات مسماری کے نوٹس جاری کیے گئے۔
فلسطینی خبر رساںایجنسی ’وفا‘کے مطابق دراغمہنے وضاحت کی کہ فوجی قانون 1797 کے تحت قابض حکام کو 96 گھنٹوں کے اندر مسمار کرنےکا اختیاردیتا ہے۔
قابض افواج نےحال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں مکانات مسماری اور بے دخلی کے نوٹسزکی فراہمی میں اضافہ کیا ہے۔