مقبوضہ بیت المقدسکے کونے کونے میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیر میں تیزی کے ساتھ، قابضاسرائیلی بلدیہ نے گذشتہ روز انکشاف کیا کہ شہرمیں یہودی آباد کاری کے بہت سے منصوبوںپر پہلے سے عمل ہو رہا ہے اور بعض نئے منصوبے منصوبہ بندی کمیٹیوں میں ان کی حتمیمنظوری کے ساتھ نافذ کیے جائیں گے۔ ان میں کئی اسٹریٹجک منصوبے ہیں جو شہر کی حیثیتکو تبدیل کرنے، اس کے مستقبل اور فلسطینی شہریوں کے مستقبل کو متاثر کرنے کا باعث بنیںگے۔
بیت المقدس میں قابضاسرائیلی بلدیہ نے کل سوموارکو انکشاف کیا کہ شہر کے شمال اور جنوب پر توجہ مرکوزکی جارہی ہے تاکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں سے بیت المقدس کو الگ تھلگ کیا جاسکے اور اس کی تنہائی کو اس کی گہرائی سے مضبوط کیا جا سکے اور شمال میں رام اللہکے شہروں کے ساتھ ایک نئی بستی بنائی جا سکے۔
ان منصوبوں میںبیت المقدس ہوائی اڈے کی جگہ پرایک نئی کالونی کےقیام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔بیت المقدس میں قلندیہ کے مقام پر’عطروت‘ میں نو ہزار رہائشی فلیٹس تعمیر کیےجائیں گے۔
دوسری طرف مقبوضہیروشلم کے جنوب میں گیلو، ہارھماتوس، جبل ابو غونیم کی توسیع اور اس کے قریب کی زمینوںکو ان کالونیوں میں ضم کیا جائے گا۔
قابض ریاست کی طرف سے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ کےمطابق بیگن چھت سازی کا منصوبہ، جو کہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ زبردستیخالی کرائے گئے فلسطینی گاؤں لفتا الفوقا کی زمینوں پر تعمیر کیا جائے گا۔ اسمنصوبے کی تفصیلات مقامی منصوبہ بندی کمیٹی کے پاس جمع کرنے کی منظوری گذشتہ ہفتےہی دی گئی تھی۔
اس میں ایک بہتبڑا منصوبہ بھی شامل ہے جو "تل ابیب” کو ایک ریلوے لائن (اسرائیل) کوابو طور کے پرانے عثمانی خان کمپلیکس تک یا مقبوضہ یروشلم کے الثوری محلے تک توسیعدے کر عبوری دیوار سے جوڑے گا۔