آٹھ فروری کوفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےزخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان کل سوموار کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےاسپتال میں دم توڑ گیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ 16 سالہ منتصرمحمد ذیب الشوا 8/2/2023 بدھ کو نابلس میںبزرگ شخص یوسف کے مزار پر دھاوے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔
بلاطہ کیمپ کیمساجد میں سوموار کی شام شہید شوا کی شہادت کا اعلان کیا گیا اور افسوس کااظہارکیاگیا۔
مغربی کنارے اور یروشلمشہر میں قابض فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں حال ہی میں، فاشسٹ قابض حکومت کےوزراء کی طرف سے جاری کردہ دھمکیوں اور انتہا پسندانہ فیصلوں کےبعد تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
منتصر الشوا کیشہادت کے ساتھ ہی قابض فوج اور آباد کاروں کی گولیوں اور حملوں کے نتیجے میں اسسال کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ ان میں 12بچے، ایک بوڑھی خاتون اور ایک قیدی شامل ہیں جنہیں قابض ریاست کے عقوبت خانے میں شہیدکیا گیا۔