پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف اہالیاں قدس کا اعلان سول نافرمانی

منگل 21-فروری-2023

اسرائیل کی نسل پرستانہ کارروائیوں اور بڑی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اہالیاں القدس اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے سول نافرمانی کا اعلان کر دیا۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ فلسطینی نوجوانوں نے صبح سویرے شعفاط پناہ گزین کیمپ کی مرکزی سڑک کو کنٹینر کھڑے کر کے بند کر دیا۔ انہوں نے ٹائر جلا کر قابض اسرائیلی حکومت کے خلاف سول نافرمانی تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اہالیاں القدس نے ال رام، عیساویہ اور عناتا کی مرکزی راستے بند کر دیئے۔ شعفاط کیمپ سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات اور نوجوانوں کے گروپس نے کیمپ اور عناتا ٹاؤن میں سول نافرمانی مہم کا آغاز کیا۔

کیمپ سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہماری سول نافرمانی تحریک یروشلم میں بسنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ اور انتہا پسند جرائم، بالخصوص تادیبی اقدامات، بدسلوکی، تشدد، سلوک اور شعفاط کیمپ چیک پوسٹوں پر روا رکھے جانے والے توہین آمیز ظالمانہ کا جواب ہے۔‘‘

نیز بیان میں عناتا ٹائون میں سول نافرمانی مظاہرے کا اعلان بھی کیا گیا۔ بیان میں فلسطینی لیبر سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 1948 کے مقبوضہ فلسطین والے علاقے میں کام پر نہ جائیں اور قابض حکام کے ساتھ تمام سرکاری معاملات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

بیان میں شعفاط پناہ گزین کیمپ اور عناتا ٹائون کے داخلی راستے بند کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سے قابض اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی جانب سے شعفاط پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستوں پر القدس کے شہریوں کی بےعزتی، تشدد اور غیر قانونی حراست کے واقعات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی