جمعه 15/نوامبر/2024

"بیرون ملک فلسطین مہم کا” اہالیان القدس کی ثابت قدمی میں مدد کا مطالبہ

پیر 20-فروری-2023

بیرون ملک فلسطینیوںکی نمائندہ پاپولر کانفرنس کی یروشلم کمیٹی نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے جو کچھ ہو رہا ہےوہ انتہائی خطرناک ہے۔ تمام فلسطینیوں کو بیت المقدس کے باشندوں کی قابض ریاست کےخلاف مزاحمت میں مدد کرنا ہوگی۔ بیت المقدس کے عوام کی ہر طرح سے مدد فراہم کرنااور ان کی ثابت قدمی کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ الاقصیٰ کے تحفظ میںقوم کی نمائندگی کرتے ہیں اور فلسطینی تحریک آزادی کے لیے ہراول دستے کا کردارادا کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطینکو موصول ہونے والے ایک بیان میں بیرون ملک فلسطین کمیٹی نے زور دے کر کہا ہے کہ”اسرائیلی دشمن یروشلم کو یہودیوں سےبھرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اور سوچےسمجھے منصوبے پرکام کررہا ہے۔ اس سازشی منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے بیت المقدس میںفلسطینیوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں۔ املاکتباہ کی جا رہی ہیں۔ ان کے خلاف جبر اور دہشتگردی کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کیےجا رہےہیں اور بیت المقدس کی اسلامی اور عرب شناخت مٹا کر اسے یہودیوں کا ثقافتی شہرثابت کرنے کے لیے جعلی مہمات چلائی جا رہی ہیں۔

کمیٹی نے زور دےکر کہا کہ "مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیت کے حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کےلیے اس کے لوگوں کی حمایت کے تمام ذرائع فراہم کرنے اور ان کی ثابت قدمی کو مضبوطکرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ الاقصیٰ کے تحفظ میں قوم کی نمائندگی کرتے ہیں۔”

بیان میں کہا گیاہے کہ القدس کو محفوظ رکھنا اور زیادہ سے زیادہ یہودیت سے بچانا قوم کی طاقت کا ایکپیمانہ ہے۔ اس کے بغیر اسلامی مقدسات کو سنگین خطرہ لاحق ہو جائے گا۔”

کمیٹی نے کہا کہ موجودہقابض حکومت صہیونی ریاست کی تاریخ میں سب سے زیادہ انتہا پسند ہے، کیونکہ اس نےمقدس مقامات پر اپنے تمام ہتھیاروں کے ساتھ جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حکومت نےعربوں اور مسلمانوں کو ایک واضح چیلنج کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کو اپنا ہدف بنایا۔”

کمیٹی نے اس باتپر زور دیا کہ "اس سال اسراء اور معراج کا موقع آیا تو مسجد الاقصی پر شدیدحملے کا سامنا کرنا پڑا۔ قبضہ ریاست اسے گرانے اور اس کی جگہ نام نہاد مبینہ ہیکلقائم کرنا چاہتی ہے۔ دوسری طرف فلسطینیوں کو کم زور کرنے اور القدس میں ان کا وجودمٹانے کے لیے ہر طرح کے مکروہ حربے استعمال کیے جا رہےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی