جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں نے القدس کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا: عکرمہ صبری

پیر 20-فروری-2023

مسجد اقصیٰ کے اماماور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے لوگوں اور قابض ریاست کےمظالم  پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہالیانالقدس نے شہر کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا ہے۔

انہوں نے اہالیانالقدس کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں نے پوریثابت قدمی کے ساتھ ہردور میں غاصب ریاست کا ہمت اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔آج بھی القدس کےباشندے عزم و استقلال کے ساتھ دشمن کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئےالقدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

عکرمہ "صبری”نے "فلسطینی انفارمیشن سینٹر” کو دیے پریس بیان میں کہا کہ یروشلم شہرکے لوگ اب بھی اپنےعہد پر قائم ہیں اور انہوں نے دنیا کو اپنی اصلیت اور ثابت قدمیکا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہبیت المقدس کے فلسطینیوں نے اپنی سرزمیناور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسراء و معراج کے مقام کے ساتھ گہریدلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطینی باشندوں کے حوصلے پست کرنے کاخواب دیکھنے والے بری طرح ناکام رہیں۔

کل اتوارکومقبوضہ بیت المقدس کے محلوں اور قصبوں میں یروشلم کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کےجرائم اور خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہوئے سول نافرمانی کے فیصلے پر عمل درآمدشروع ہو گیا۔

نوجوانوں نے ٹائرجلا کر شعفاط ، جبل مکبر، العیساویہ اور عناتا میں سول نافرمانی کی سرگرمیوں کےآغاز کا اعلان کیا ہے۔



مختصر لنک:

کاپی