اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے صیہونی قابض ریاست کے خلاف جنگ میں مقبوضہ بیتالمقدس کے عوام کی حمایت اور ان کے ساتھ متحد ہونے پر زور دیا ہے۔
حماس کے ترجمان حازمقاسم نے کل اتوار کو ایک پریس بیان میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کےخلاف جارحیت کے جاری رہنے کے بارے میں نام نہاد صیہونی وزیر قومی سلامتی کے بیاناتاس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ فسطائی حکومت صورت حال کو مزید خراب کرنے کےمنصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ دشمن تمام جارحانہ پروگرام اور اپنی نسل پرستانہپالیسیاں نافذ کرررہی ہے اور القدس کےحوالے سے تمام بین الاقوامی قوانین کوکھلم کھلا نظر انداز کررہی ہے۔
انہوں نے مزاحمتکو تیز کرنے، یروشلم کے عوام کی حمایت اور صیہونی دہشت گرد حکومت کے خلاف جنگ میں القدسکے باشندوں کے ساتھ متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔
خیال رہے کہاسرائیل کےقومی سلامتی کے وزیر اور انتہا پسند لیڈر”بن گویر” نے اتوارکی صبح ایک پریس بیان میں مقبوضہ شہر یروشلم کے متعدد علاقوں میں سول نافرمانی کےآغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے اسرائیلی پولیس کو مشرقی یروشلم میںسکیورٹی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنےوالوں کےخلاف طاقت کا استعمال کریں گے اور ان کی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی”۔
اتوارکو مقبوضہ بیتالمقدس کے محلوں اور قصبوں میں صیہونی قابض ریاست کے جرائم اور بیت المقدس کی خلافورزیوں کو مسترد کرتے ہوئے سول نافرمانی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوا ہے۔ فلسطینکی بڑی جماعتوں نے القدس میں سول نافرمانی کی تحریک کی حمایت کی ہے۔