چهارشنبه 30/آوریل/2025

افریقی یونین کے اجلاس میں اسرائیلی وفد کے بائیکاٹ کا خیرمقدم

پیر 20-فروری-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے جنوبی افریقہ میں افریقی نیشنل کانگریس پارٹی کے موقف کی تعریف کیاور ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں منعقدہ افریقی سربراہی اجلاس سے صیہونیوفد کو نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں حماسنے اس فیصلے کو فلسطینی کاز کے انصاف کے لیے فتح اور فلسطینی عوام کے جائز قومیحقوق کے دفاع میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے جنوبی افریقا کے ٹھوس موقف کا عکاسقراردیا۔

بیان میں کہا گیاہے کہ ہم ایک بار پھر دوست عرب اور افریقی ممالک کے موقف کو سراہتے ہیں جو فلسطینیوںکے حق میں کھڑے ہیں اور ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افریقی یونین میں صہیونی ریاستکی رکنیت کی فائل کو ختم کرنے تک اپنا دباؤ جاری رکھیں۔

اس تناظر میںحماس کے ترجمان حازم قاسم نے جنوبی افریقہ میں حکمراں افریقن نیشنل کانگریس پارٹیکے موقف کو سراہا۔ انہوں نے صہیونی وفد کو افریقی سربراہی اجلاس سے نکالے جانے کاخیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض ریاست ایک نسل پرست ریاست ہے اور اس کے کسی بھیوفد کو کسی عالمی فورم پرنمائندگی کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

قاسم نے اتوار کےروز ایک اخباری بیان میں کہا کہ افریقی نیشنل کانگریس کا ٹھوس موقف صیہونی ریاست کوافریقی یونین میں مبصر رکن کا درجہ دینے کی مخالفت، ہمارے فلسطینی عوام کے حقوق کیحمایت میں جنوبی افریقہ کے قابل تعریف موقف کی عکاسی کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی