چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوب الخلیل میں اسرائیلی فورسز کے چھاپے،متعدد فلسطینی زخمی

اتوار 19-فروری-2023

مغربی کنارے کے جنوبی علاقے میں واقع تاریخی شہر الخلیل پر اسرائیلی فورسز نے چھاپہ مارا۔ اس کاروائی کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو دم گھنٹے کی شکایت پیدا ہوئی۔

اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کے شمالی قصبے بيت أمة میں جنازے کے ایک جلوس پر اشک آور گیس کے شیل فائر کئے جس سے متعدد شہریوں کو سانس کی تکلیف پیدا ہونا شروع ہو گئی۔

دریں اثنا اسرائیلی پولیس نے شمالی بیت المقدس میں قلندیہ چیک پوائنٹ پر فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

مزید برآں مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے مغربی گاؤں حوسان میں یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی شہری پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کھیتوں میں روز مرہ کی کاشت کاری میں مصروف تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہودی آبادکاروں نے بیت لحم کے مغرب میں ’’بیتار الیت‘‘ نامی غیرقانونی آبادکاری میں اپنی ذرعی اراضی پر کھیتی باڑی میں مصروف ’’ناصر ثباتی‘‘ نامی فلسطینی شہری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انکی گاڑی کو تباہ کر دیا۔

اس سے قبل جمعہ کے روز یہودی آبادکاروں نے بیت لحم کے مغربی حصے میں قائم غیر قانونی یہودی بستی بیت ایلیت میں فلسطینی شہری ناصر سباتی کو زخمی کر دیا۔ سباتی کو اس حملے میں زخم آئے اور ان کی گاڑی تو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی