جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے دو فلسطینی مزاحمت کاروں کو گرفتار کرلیا، گاڑی ضبط

ہفتہ 18-فروری-2023

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عباس ملیشیا کی کارروائی میں دو فلسطینیوں کوحراستمیں لے لیا گیا۔ عباس ملیشیا کی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کی گاڑی بھی ضبط کرلیگئی ہے۔

مغربی کنارے میں عباسملیشیا کے اہلکاروں نے نے "اسرائیلی” فوج کو مطلوب  دو فلسطینیوں محمد الدبیک اور نائف ابو شمط کوگرفتار کیا۔

مقامی ذرائع کےمطابق نابلس میں فلسطینی سکیورٹ فورسز نے دونوں فلسطینیوں کی گرفتاری کے بعد ان کیگاڑی اور سامان ضبط کرلیا۔

دوسری طرف فلسطینیاتھارٹی کی سکیورٹی فورسز دو فلسطینیوں مصعب اشتیہ اورعمید طبیلہ کو 152دن سے حراستمیں رکھا گیا ہے۔ فلسطینی عدالت نے دونوں نوجوانوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کررکھاہے مگر عباس ملیشیا عدالتی فیصلوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام نام نہاد سکیورٹی سروسز شہریوں کے خلاف اپنی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر رہیہیں۔ انہوں نے درجنوں طلباء، کارکنوں کو گرفتار کیا ہے اور سابق اسیران کو قید میںڈال رکھا ہے۔

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز نے سال 2023 کےجنوری کے مہینے کے دوران شہریوں کے خلاف مزید خلاف ورزیوں، انتقامی کارروائیوں اورسیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی