جمعه 15/نوامبر/2024

دفاع القدس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں: حماس

ہفتہ 18-فروری-2023

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے عرب اور اسلامی دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی روکنے اور یہودی تسلط سے مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کی مکمل آزادی کی خاطر تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں۔

نبی آخر الزمان ﷺ کے سفر معراج کی یاد میں جاری کردہ ایک اخباری بیان میں حماس نے یروشلم اور غرب اردن کے فلسطینی حریت پسندوں کی جدوجہد کو خراج تحسین کیا۔ بیان میں ان فلسطینی فرزندان توحید کہ جو باقاعدگی سے مسجد اقصی میں عبادت کر کے مقدس مقام سے متعلق ناپاک اسرائیلی منصوبے ناکام بنا رہے ہیں۔

حماس نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مسجد الاقصی اسلامی وقف ہے۔ اسلامی احکامات، یو این کنونشنز اور بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں اسرائیل کا اس مقدس ترین مقام کسی قسم کا کوئی حق نہیں۔

حماس نے واقعہ اسراء ومعراج کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن مسلم دنیا کو دفاع الاقصیٰ اور بیت المقدس سے متعلق ان کی تاریخی ذمہ داری یاد دلاتا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے سیاسی، سفارتی، میڈیا اور انسانی حقوق کے پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرنے کے پابند ہیں۔ یہ دن دنیا کو اسرائیل کے بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے والے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی