یہودی آبادکاروں نے الخلیل کے جنوب میں واقع ’’مسافر يطا‘‘ نامی قصبہ میں درجنوں زیتون کے درخت اکھاڑ پھینکے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکاروں نے الخلیل کے جنوبی علاقہ الثعلة میں جميل عوض نامی شہری کے ملکیتی زیتون کے 70 درختوں کو اکھاڑ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فورسز کے مسلح جتھے اس کارروائی میں شریک آبادکاروں کی حفاظت کیلئے موجود تھے۔ مسافر يطا آباد کاروں اور قابض اسرائیلی فورسز کے نشانہ پر رہتا ہے۔