پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینیوں کو تعمیرات روکنے اور مسماری کے اسرائیلی نوٹس

جمعہ 17-فروری-2023

کل جمعرات کو میونسپل ملازمین اور قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں العیساویہ پر دھاوا بول دیا اور گاؤں میں مکانات کی مسماری کے احکامات، سمن اور کام روکنے کا عمل معطل کر دیا۔


خبررساں ایجنسیصفا نے عینی شاہدین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض میونسپلٹی کے عملے نے العیساویہگاؤں کے متعدد محلوں پر دھاوا بول دیا اور متعدد مکانات اور عمارتوں کی تصاویر کھینچیں۔

میونسپلٹی کےملازمین نے پانچ سے 20 سال قبل تعمیر کیے گئے متعدد مکانات کو مسمار کرنے کے نوٹس جاریکیے اوردعویٰ کیا کہ وہ بغیر اجازت کے تعمیر کیے گئے تھے۔

عینی شاہدین نےمزید کہا کہ میونسپلٹی کے عملے نے نہ صرف انہدام کے نوٹسز پوسٹ کیے بلکہ بلدیہ کےدفتر میں رپورٹ کرنے کے لیے سمن بھی جاری کیے۔ کچھ نوٹسزمیں زیر تعمیرات مکانات کیتعمیر روکنےکا بھی حکم دیا گیا۔

سیاق و سباق میںقابض میونسپلٹی نے بیت المقدس کے علی ابو صوی کو مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کےوادی قدوم محلے میں اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کیا۔

مختصر لنک:

کاپی