مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں پناہ گزینوں کے لئے قائم شعفاط کیمپ میں اسرائیلی محاصرے، اجتماعی سزا اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف مقامی رہائشیوں نے جمعرات کے روز ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
حالیہ چند مہینوں سے اسرائیلی پولیس نے شعفات چیک پوائنٹ کو بار بار بند کر کے کیمپ کے باسیوں کی نقل وحرکت پر قدغن لگانا شروع کر رکھی ہے۔ نقل وحرکت پر یہ پابندیاں خصوصاً صبح کے اوقات میں لگائی جاتی ہیں جب ملازمین اپنے کاموں اور طلبہ کو سکول جانا ہوتا ہے۔
شفعات چیک پوائنٹ پر گذشتہ سوموار کی شام سے اسرائیلی پولیس افسر القدس کے باسیوں سے توہین آمیز سلوک اور وحشیانہ سلوک کرتے ہوئے بڑی تعداد میں انہیں چوکی پر تادیر روکے رکھتے ہیں۔
دریں اثنا اسرائیلی حکام نے مشرقی یروشیلم اور بالخصوص العیساویہ ڈسٹرکٹ میں مکانات گرانے کے نئے حکم نامہ جاری کیے ہیں۔ یہ حکم نامہ فلسطینیوں کی ملکیتی جائیدادیں منہدم کرنے کے شروع کی گئی اسرائیل کی جنونی مسماری مہم کا حصہ ہیں۔
قابض اسرائیلی اتھارٹی نے مقدس شہر کے مختلف علاقوں، بالخصوص شعفات قصبے میںِ، نو کمرشل ایریاز اور سہولیات کو گرانے کی کارروائیاں کیں۔