اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے فلسطینیانجینیر سلیمان حداد المعروف "ابو یحییٰ” اور ان کے بیٹے یحییٰ کو رہا کردیاہے۔ رہائی کے بعد دونوں باپ بیٹا ترکیہ کے شہر استنبول چلے گئے ہیں۔
الرشق نےایک پریسبیان میں جس کی ایک کاپی فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو موصول ہوئی ہے سعودی عرب کیجانب سے الحداد اور ان کے بیٹے کی رہائی کے فیصلے کو درست سمت میں ایک اہم قدمقرار دیتے ہوئے سراہا گیا۔
الرشق نے اس امیدکا اظہار کیا کہ یہ قدم برادر سعودی عرب کےساتھ ایک نیا باب کھولنے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا اور باقی فلسطینی قیدیوں کی رہائیکے ذریعے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔
الرشق نے”سعودی عرب اور تمام برادر ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات پر حماس کی خواہش کااعادہ کیا اور کہا کہ حماس کا تمام مسلمان اور عرب ممالک کے ساتھ تعلق فلسطینی کاز اور عرب و ملت اسلامیہ کی خدمت کےگرد گھومتا ہے۔
اکتوبر 2022 میںسعودی حکام نے مملکت میں حماس کے سابق مندوب محمد الخضری کو 3 سال کی حراست کے بعدرہا کر دیا تھا۔