اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح سویرے الخلیل میں پانچ منزلہ عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔ فلسطینی شہید محمد الجعبری کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں اس عمارت میں رہائش پذیر تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق الخلیل شہر میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے درمیان قابض فوج نے الجعبری خاندان کے گھر پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے کل شام الخلیل کے جنوبی علاقے پر دھاوا بولا تھا۔سڑکیں بند کیں اور رہائشی عمارت کے اردگرد ناکہ بندی کر ڈالی۔مقامی آبادی کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ مزاحمت پر عمارت مسمار کر دی گئی۔
گزشتہ دنوں، ایک اسرائیلی عدالت نے الخلیل شہر کے جنوبی علاقے میں شہید الجعبری کے رشتہ داروں کی عمارت مسمار کرنے کی منظوری دی تھی، نیز سزا کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
محمد الجعبری نے گزشتہ برس اکتوبر غیر قانونی بستی کریات اربع میں کارروائی کی تھی، جس سے دو آباد کار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔