قابض صیہونی فوج نےآج بدھ کے روز بلڈوزروں کی مدد سے مقبوضہبیت المقدس کے قصبے شعفاط میں ایک تجارتی مرکز مسمار کردیا۔
یروشلم کے مقامیذرائع نے بتایا کہ قابض بلڈوزروں نے القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کی چوکی کےسامنے شہری صادق الرشق ابو جمعہ کے لیے ایک کار واش کو مسمار کر دیا اور دعویٰ کیاکہ اس کے مالک نے بغیر اجازت کے یہ ورکشاپ بنائی تھی۔
کل منگل کی شامقابض فوج نے یروشلم کے شہری نزار محیسن کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میںواقع قصبے العیساویہ میں اپنے گھر کو خود مسمار کرنے پر مجبور کیا۔
بیت المقدس کے لیے یورپی کونسل نےایک رپورٹ میں بتایا ہے کہجنوری کے مہینے کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے القدس میں مکانات مسماری کے40 نوٹسجاری کیت اور فلسطینیوں کے آٹھ مکانات کو مسمار کیا۔ ان میں سے چار مکاناتفلسطینیوں سے اپنی مدد آپ کے تحت گرایا گیا۔