چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں بڑے پیمانے پریہودی آباد کاری کی تیاریاں

بدھ 15-فروری-2023

اسرائیل کی عبرانیویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ نے انکشاف کیاہے کہ اسرائیلی قابض حکام مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں 7000 سے زائد بستیوںکی تعمیر شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

سائٹ نے بتایا کہاسرائیلی "سول ایڈمنسٹریشن” کی نام نہاد سپریم کونسل برائے منصوبہ بندیاور عمارت مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں 7000 سے زیادہ آباد کاری یونٹس کیتعمیر کے منصوبے کی منظوری دے گی۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مجموعی طور پریہودی بستیوں میں 43 تعمیراتی منصوبے تیاری کےمراحل میںہیں۔ ان میں 23 پر جلد عملدرآمد شروع ہوگا جب کہ 20 حتمی منظوری کے لیے اور 1943حتمی تصدیق کے مرحلے کے لیے ہیں جن میں کل 7032 سیٹلمنٹ یونٹس ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ہزاروں یونٹس مرکزی آباد کاری بلاکس کے باہر تعمیر کیے جائیں گے، جن میں400 بیت لحم کے جنوب مغرب میں نیٹو ہا فوٹ یہودی کالونی میں ، 2018ء میں عدالتی فیصلےکے ذریعے خالی کر دیا گیا تھا کیونکہ ان میں سے زیادہ تر نجی فلسطینی زمین پر تعمیرکیے گئے تھے۔

قابض افواجمقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں 199 بستیاں اور 220 چھوٹی بستیاں قائم کی گئیہیں۔ ان میں 913000 سے زائد آباد کار آباد کیے گئے ہیں۔ ان میں 350000 مقبوضہمشرقی یروشلم کی کالونیوں میں ہیں جب کہ بڑی تعداد میں غرب اردب میں بھی آبادہیں۔

منگل کے روزاسرائیلیوزیر خزانہ بزلئیل سموٹرچ نے کہا کہ اسرائیلیحکومت مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر پر تمام پابندیاں ہٹا دے گی۔

مختصر لنک:

کاپی