جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کا یہودی آباد کاری پر عاید پابندیاں ہٹانے کا اعلان

بدھ 15-فروری-2023

اسرائیلی وزیرخزانہ بزلئیل سموٹریچ نے کہا ہے کہاسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں یہودی بستیوںکی تعمیر پر عائد تمام پابندیاں جلد ہٹائے گی۔

سموٹریچ کے بیاناتمغربی کنارے میں "گیوات ہیرل” یہودی کالونی پر ان کے "مذہبی صیہونی”بلاک کے ایک اجلاس کے دوران سامنے آئے۔ اس اجلاس سےقبل غرب اردن میں تعمیر کی گئیاندھا دھند نو کالونیوں میں یہودی آباد کاری دوبارہ شروع کرنے اور انہیں آبادکرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسرائیلی نشریاتیادارے نے "سموٹریچ” کے حوالے سے کہا کہ”واشنگٹن کو احساس ہے کہ ہمبستیوں کے لیے پرعزم ہیں اور ہم مغربی کنارے میں تعمیرات پر عائد تمام پابندیاںہٹا دیں گے۔”

سموٹریچ نے کہا:”نئی بستیاں ریاستی زمینوں اور دیگر یہودی املاک پر تعمیر کی جائیں گی۔

اسرائیلی وزیرخزانہ کے بیانات امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کی طرف سے مغربی کنارے میں نوآبادکاری چوکیوں کو "قانونی شکل دینے” کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے پرتنقید کے جواب میں سامنے آئے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے خبردار کیا تھا کہ فلسطینیعلاقوں میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں پرعمل درآمد کشیدگی کو ہوا دے گا۔”

بلنکن نے کل ایکپریس بیان میں کہا کہ "ہمیں مغربی کنارے میں نو بستیوں کو قانونی حیثیت دینےکے اسرائیل کے فیصلے پر بہت تشویش ہے اور یہ اطلاع ملی ہے کہ اسرائیل 10000 گھروںکی تعمیرات بستیوں کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔”

گذشتہ ہفتے ایک سینیرامریکی اہلکار نے بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر زور دیا کہ وہ مغربی کنارے سے متعلقوزارت دفاع کے اہم اختیارات وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کو منتقل کرنے کے منصوبے پرآگے نہ بڑھے۔

اسرائیل والا نیوزویب سائٹ نے ایک باخبر اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی معاون وزیر خارجہبرائے قریبی مشرقی امور باربرا لیف نے گذشتہ ہفتے نیتن یاہو کے اعلیٰ معاونین کواس قدم سے خبردار کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی