چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی کمیونٹی کی طرف سےترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے امداد

بدھ 15-فروری-2023

ترکیہ میں فلسطینپاپولر کانگریس نے متعدد فلسطینی اداروں کے ساتھ مل کرایک وسیع مہم کے حصے کے طورپر استنبول سے 10 ٹرکوں پر مشتمل فلسطینی امدادی قافلے کا آغاز کیا جسے منتظمین نے”فلسطین آپ کے ساتھ ہے” کے نام سے جنوبی ترکیہ اور شمالی شام کے متاثرہ علاقوںکی طرف روانہ کیا ہے۔

فلسطین ود یومہم کے جنرل کوآرڈینیٹر اور بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کے لیےپاپولر کانفرنس کے جنرل سیکریٹریٹ کے رکن محمد مشینش نےایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ فلسطینی قوم ترک عوام کی مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یہکانفرنس باشاک شہیر میونسپلٹی کے قریب امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کے پاس منعقد کی۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم ترک عوام کے تئیں ایک اخلاقی فلسطینی اظہار کی نمائندگیکرتی ہے جو ہمیشہ ہمارے فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

مشینیش نے مزیدکہا کہ ’فلسطینی آپ کے ساتھ ہیں‘ مہم کا آغاز زلزلے کے پہلے دن سے کیا گیا تھااور آج 10 ٹرکوں پر مشتمل ایک امدادی قافلہ روانہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم اور شامی عوام کی حمایت میں آنے والے دنوں میں بڑے منصوبے شروع کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔

درایں اثنا فلسطین- ترکیہ فرینڈشپ کمیٹی کے سربراہ حسن توران نے قافلے کے آغاز کے موقع پر کانفرنسکے دوران کہا کہ خوفناک زلزلے کے بحران میں فلسطینیوں کی امدادی کوششیں قابل تعریفہیں۔

سیاق و سباق میںبیرون ملک فلسطینیوں کے لیے پاپولر کانفرنس میں "آپ کے ساتھ فلسطین” مہمکے ترجمان معین نعیم نے کہا کہ یہ قافلہ زلزلہ زدہ علاقوں کے قریب کے مراکز تکپہنچایا جائے گا تاکہ متاثرین کے لیے بہترین طریقے سے تقسیم کیا جائے۔ .

انہوں نے مزیدکہا کہ قافلے میں سے تقریباً 3 ٹرک شمالی شام کی جانب اپنا راستہ جاری رکھیں گےتاکہ وہاں سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی