اسرائیلی قابض پولیس نے آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے جبل المکبر قصبے میں ایک فلسطینی کے مکان کو مسمار کر دیا جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
جھڑپوں کے دوران درجنوں فلسطینی ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے، جب کہ کئی ایک کو آنسو گیس کے استعمال سے نقصان پہنچا۔
یاد رہے، ہفتے کے روز ایک اسرائیلی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں جبل المکبر میں فلسطینیوں کے چھ مکانات مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔