اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے عاید کردہ تمام ترپابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود 70 ہزار فلسطینی کل جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کرنےمیں کامیاب رہے۔
یروشلم کے ذرائعنے بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر اسرائیلی قابض فوج کے سخت اقدامات اوررکاوٹوں کے درمیان 70ہزار فلسطینی نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔
قابض حکام نےنماز جمعہ کے لیے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ تک رسائی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
مغربی کنارے کےفلسطینی باشندوں کی مسجد میں آمد کو روکنے کے لیے قابض پولیس کو پورے حرم قدسی میںتعینات کیا گیا ہے۔ نمازیوں کی سخت شناخت پریڈ کی جاتی ہے۔