کل جمعرات کی شاماسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا جب اسنے الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملے کیکوشش کی۔
عینی شاہدین کےمطابق قابض فوجیوں نے نوجوان شریف رباع پر براہ راست گولیاں برسائیں اور اسےشدیدزخمی حالت فوجی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔
عبرانی "واللا”ویب سائٹ نے بتایا کہ قابض فوج نے نوجوان کو اس وقت گولی مار دی جب اس نے الخلیلکے جنوب میں الفوار کیمپ کے داخلی راستے پر ایک فوجی چوکی کے قریب کار کی تلاشی کےدوران ایک فوجی کو چاقو مارنے کی کوشش کی۔
پبلک اتھارٹیبرائے شہری امور نے وزارت صحت کو نوجوان 22 سالہ شریف حسن محمود رباع کی موت کی تصدیق کی، جو قابض ریاست کیگولیوں سے شدید زخمی ہو کر چل بسا۔
فلسطینی دھڑوں نے22 سالہ شریف حسن رباع کو الخلیل کے جنوب میں واقع الفوار مہاجر کیمپ کے قریب چاقوسے حملہ کرنے کی کوشش کے بہانے شہید کرنے کے جرم کی مذمت کی۔
اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پریس بیان میں کہا کہ”ہمارے عوام کا عزم ہر طرح کی مزاحمت کے بڑھنے سے مزید تیز ہو گیا ہے۔”