اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جماعت کےسینیر رہ نماؤں کےایک وفد کے ہمراہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ پہنچے ہیں۔ حماس کا وفد مصری قیادت کےساتھ فلسطینی کاز اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قاہرہ کے دورےپرآنے والے حماس کے وفد میں تحریک کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری، بیرون ملکجماعت کے سربراہ خالد مشعل، عرب اور اسلامی تعلقات کے بیورو کے سربراہ خلیل الحیہاور تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن روحی مشتحی شامل ہیں۔
وفد مصری قیادتسے یروشلم شہر اور مسجد اقصیٰ میں قابض ریاست کے خطرناک اقدامات، فلسطینی عوام کےخلاف دہشت گردی میں اضافے، شہریوں کے خلاف قتل و غارت، غزہ کی پٹی میں محاصرے کیصورتحال اور اس سے نمٹنے کے طریقوں پر بات چیت کرے گا۔