مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں شدت پسند صیہونی آبادکاروں نے دو مرتبہ مسجد اقصی پر دھاوا بول کر اس مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کی شرمناک توہین کا ارتکاب کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس کے حفاظتی حصار میں تقریبا 71 صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصی کے مراکشی دروازے سے داخل ہوئے اور مقدس مقام کے بے حرمتی کی۔
مسجد اقصیٰ میں در اندازی کے وقت آبادکاروں کو مقامی راہبوں کی جانب سے ہیکل سلیمانی کے بارے من گھڑت کہانیاں سنائیں جبکہ ان میں سے متعدد نے مسجد کے مشرقی احاطے میں جا کر تلمودی رسومات ادا کرنا شروع کر دیں۔
تاہم اس نقل و حرکت کے پیش نظر قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے داخلی اور خارجی دروازوں کو نمازیوں کیلئے بند کر دیا۔
یاد رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ یہودی آبادکار قابض حکام کی زیر سرپرستی صبح شام قبلہ اول کی بےحرمتی کرتے چلے آ رہے ہیں