فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نے بدھ کو بتایا کہ اس وقت 900 سے زائد فلسطینی انتظامی قیدی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جن میں کئی خواتین اور پانچ چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔
عوفر جیل میں 379، النقب میں 345 اور مجدو جیل میں 160 قیدی ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔
گزشتہ نو سالوں میں 12000 سے زیادہ انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے گئے، جن میں گزشتہ سال کے 2409 ہیں۔
دریں اثناء 80 سے زائد انتظامی قیدیوں نے اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔