قابض اسرائیلیفوج نے منگل کی شام بیت لحم کے مشرق میں واقع قصبے العبیدیہ پر چھاپہ مارا، جب کہآباد کاروں نے اریحا میں شہریوں پر حملہ کیا۔
قابض اسرائیلی فوجکے ایک دستے نے قصبے کے مشرق میں المزرع کے علاقے پر دھاوا بولا اور علی ظاہر ابوسرحان کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ اس کے بعد قابض فوج نے گھر پر چھاپہ مارا اورگھر کے اندر گھس کر اس کی تلاشی لی۔
قابض فوج نے چندروز قبل اسی گھر پر چھاپہ مارا، کئی گھنٹے تک محاصرے کے بعد ابو سرحان کے 3 ارکانکو گرفتار کر لیا تھا۔
قابض فوج اپنےساتھ خاندان کے ایک شخص کو لے کر آئی جسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔واپسی سےقبل تلاشی لی گئی۔
دوسری طرف آبادکاروں نے ایک چرواہے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اریحا کے مغرب میں المراجات کےعلاقے میں عرب الملیحات کمیونٹی کے قریب اپنی بکریاں چرا رہا تھا۔
متعدد مسلح آبادکاروں نے شہری علی محمد ملیحات پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عرب الملیحات کے علاقے کےقریب چراگاہوں میں بھیڑ بکریاں چرا رہا تھا اور اسے لاٹھیوں سے پیٹا۔