کل پیرکے روز غرباردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی فوج کیطرف سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں کہاگیا کہ ان کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پرقبضے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہیں مذکورہ اراضی خالی کرنا ہوگی۔
بیت لحم میں سیٹلمنٹاینڈ وال ریزسٹنس کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ قابض حکام نے نعلینقصبے اور الجبہ گاؤں سے 490 دونم اراضیضبط کرنے کے نوٹس جاری کیے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی زمینوں پر تعمیر کردہ”گوش عتزیون” سیٹلمنٹ کمپلیکس کے اندر "ایلون شوٹ” اور”گیواوٹ” کی بستیوں کی توسیع کے لیے مزید اراضی پرقبضے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔