پنج شنبه 01/می/2025

مشکل کی گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ ہیں،ھنیہ کی ترک صدر سے تعزیت

منگل 7-فروری-2023

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے پیر کے روز ترکیہ اور شام میں 7.8شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد اپنی جانب سے ترک صدر سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ان کا کہنا ہے قدرتی آفت کی اس مشکل گھڑی میں حماس اور پوری فلسطینی قوم برادرترک قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔

قطر کےدارالحکومت دوحا میں مقیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں ترکیہ میںآنے والے تباہ کن زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی المناک اموات پر گہرا صدمہپہنچا ہے۔حماس کی قیادت،تمام کارکنان، اندرون اور بیرون ملک موجود پوری فلسطینیقوم اس وقت برادر ترک عوام کو پہنچنے والی اس مشکل کی گھڑی میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ کریم ترک قوم کو مشکل سے جلد نجات دلائے اور ان کے جانی اور مالینقصان کا بہتر نعم البد عطا فرمائے۔

انہوں نے مشکل کےوقت میں ترک قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تباہ شدہ علاقوں میںامدادی اداروں کی ہرممکن مدد کا اعلان کیا۔ انہوں نے عالمی برادری اور مسلمانممالک پر زور دیا کہ وہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد ترک عوام اور حکومت کیمدد کریں اور انہیں اس مشکل سے نکالنے میں ان کا ساتھ دیں۔

خیال رہے کہ کلسوموار کے روز ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے اورکئی شہر ملبےکےڈھیر بن گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی