اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ عبرانی میڈیا کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے مبلغ اور سپریماسلامک اتھارٹی کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری کے خلاف شدید اشتعال انگیز مہم ان کےعزم کو نہیں توڑسکتی اور نہ ہی ان کی حوصلہ شکنی کرے گی۔ دشمن کی شرانگیز مہم کےباوجود وہ بیت المقدس مسجد الاقصیٰ کا دفاع جاری رکھیں گے۔
حماس کے بیت المقدسشہر کےترجمان محمد حمادہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ دشمن نفرت انگیز مہمکے ذریعے سرکردہ شخصیات بالخصوص الشیخ عکرمہ صبری کو مسجد اقصی سے الگ کرنا چاہتاہے تاکہ اس پر اپنا غاصبانہ تسلط قائم کرسکے، تاہم دشمن کی اس طرح کی کوئی بھیسازش بری طرح ناکام ہوگی۔ دشمن کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
حماس نے الشیخعکرمہ صبری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الشیخ صبری نے پوری زندگیبیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں لگا دی ہے۔ دشمن ان جیسی قد آور شخصیات کواشتعال انگیز مہمات کے ذریعے مسجد اقصیٰ سے دور کرنے کی سازش کررہی ہیں تاکہ ان کےالقدس اور الاقصیٰ کے حوالے سے تاریخی کردار کو محدود کیا جا سکے۔