جمعه 15/نوامبر/2024

جنوری میں اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی3532 پامالیاں

ہفتہ 4-فروری-2023

فلسطین انفارمیشنسینٹر "معطی” نے جنوری کے مہینے کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیقابض فوج کی 3532 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ میں جنوری کے مہینے کو مغربیکنارے میں 2015ء کے بعد سب سے زیادہ خونریز قرار دیا گیا۔

فلسطینی انفارمیشنسینٹر کو موصول ہونے والی ایک رپورٹ میں "معطی” نے 8 بچوں اور ایک بزرگخاتون سمیت 35 شہداء کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ جب کہ قابض فوج اور آباد کاروں کیفائرنگ سے 342 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ ترکا تعلق جنین سے تھا۔جنین میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

قابض فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کی جانے والیکارروائیوں میں 568 گرفتاریاں شامل ہیں۔ جب کہ تین فلسطینیوں کو اغوا کیا گیا۔

"معطی”کی رپورٹ کے مطابق آباد کار گروپوں نے آباد کاری کی 17 سرگرمیاں کیں، جن میں زمینوںپر قبضہ کرنے، ان پر بلڈوزر چلانے، سڑکوں کی تعمیر اور سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کیمنظوری جیسی کارروائیاں شامل ہیں۔ اس دوران یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج اورپولیس کی فول پروف سکیورٹی میں فلسطینیوں پر 319 حملے کیے تھے۔

قابض فوج اورآباد کاروں نے فلسطینیوں کی 290 املاک کو تباہ کر دیا، جن میں دکانیں، زرعی سہولیات،بیرکیں اور دیگراملاک شامل ہیں، جبکہ 40 املاک کو ضبط کر لیا۔

"معطی” مرکز نے قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 40مکانات کی مسماری کی نشاندہی کی۔ اس کے علاوہ درجنوں ایسے گھروں کو بھی مسمار کیاگیا جن کے مکینوں کو مسمار کرنے کی اطلاع دی گئی تھی، جب کہ قابض فوج نے 154 بار ںفلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

فلسطین میں مقدسمقامات پر29 حملے کیے گئے، عبادت گاہوں اور مقدسات کی بے حرمتی کی گئی، 38 سڑکوںاور علاقوں میں فلسطینیوں کا داخلہ روکا گیا۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلفحصوں میں 511 عارضی اور مستقل رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی