چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی دامون جیل میں خواتین قیدیوں سے ملاقاتیں منسوخ

بدھ 1-فروری-2023

اسرائیل کی بدنام زمانہ دامون جیل میں خواتین قیدیوں کواہلخانہ اور وکلاء سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔

اسیران نیوز بیورو کے مطابق دامون جیل انتظامیہ نے ریڈکراس کو آج بروز بدھ قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقاتیں منسوخ کرنے کے بارے میں مطلعکیا ہے۔

سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی فار کیپٹیو موومنٹ نے تصدیقکی ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے دامون جیل میں خواتین قیدیوں کے اہل خانہ اوروکلاء کے دورے منسوخ کیے گیے ہیں۔

دامون جیل انتظامیہ نے منگل کے روز خواتین قیدیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر کالی مرچ کا سپرے کیا۔ جیل انتظامیہ نے قیدیوں کینمائندہ یاسمین شعبان کو انفرادی سیل میں بند کردیا جس پر قیدیوں کی جانب سے شدیداحتجاج کیا گیا۔


ایک فلسطینی قیدی میسون موسیٰ کی والدہ کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی نے چند روز قبل انہیں بتایا تھا کہ یروشلم آپریشن کے بعد خواتین قیدیوں کےخلاف اسرائيلی مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔

صفا نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہحراستی مراکز میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اپنی بیٹی سے بات نہیں کر پا رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ جیلوں کے اندرخواتین قیدیوں کے حالت بہت خراب ہے، اور ان پر نئی سزائیں عائد ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کا ان کی بیٹی نے اپنی 15 سالہ سزا کے آٹھسالوں کے دوران انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے خواتین قیدیوں کے ساتھ عوامی یکجہتی پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے قیدیوں کے حق میں بولنے سے خواتین اور  مرد قیدیوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

قیدیوں کی اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق، خواتین قیدیوںنے اسرائیلی تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دامون جیل کے کمروں کو آگ لگا دی۔

اتھارٹی کے مطابق عوفرجیل انتظامیہ نے امن و امان کے پیش نظر جیل کو مکمل بند کر دیا تاہم قیدیوں نےاحتجاجا ناشتہ واپس کر دیا، اور خواتین قیدیوں سے ٹیلی فون رابطے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے اسرائیلی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ خواتین قیدیہماری ریڈ لائن ہیں ان پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی