جمعه 15/نوامبر/2024

’’زعترہ آپریشن”: اسرائیلی جرائم اور جارحیت کا جواب ہے، حماس

بدھ 1-فروری-2023

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے نابلس میں زعترہ چوکی پر اسرائیلی فوجیوں کو کار تلے روندنے کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے فلسطینی عوام اور مقدسات کے خلاف قابض صہیونی ریاست کے جرائم اور جارحیت کا جواب اور بہادری سے تعبیر کیا ہے۔

اخباری بیان میں ترجمان القانوع نے کہا کہ یہ آپریشن ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب صہیونی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ زعترہ چوکی پر کارروائی مزاحمت کاروں کی فلسطینیوں قیدیوں کے دفاع اور اس کے مظالم کا جواب دینے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔

ہم اپنے بہادر اسیران کو یقین دلاتے ہیں مزاحمت کار اسرائیلی جیلروں کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ ہیں اور  ان کے دفاع کی ذمہ داری سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ "مزاحمت کار اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی اسیران کو آزاد کرانے کے لیے پر عزم ہیں”۔

مختصر لنک:

کاپی