کل سوموار کی شام قابضاسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی میں سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والےفلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ قابض فوجنے ماہی گیروں پر مشین گن سے حملہ کیا اور اس کے علاوہآنسوگیس کی شیلنگ کی۔
ایک مقامی ذریعے نے بتایاکہ قابض فوج کی کشتیوں نے جنوب میں خان یونس اور رفح میں سمندر میں چلنےوالی ماہی گیروں کی کشتیوں کی طرف فائرنگ، گیس اور لائٹنگ بمبرسائے اور ماہی گیروں کو زبردستی سمندر چھوڑنے پر مجبورکیا۔
قابض فوج نے سوموارکے روز غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں فلسطینی کسانوں پر بھی فائرنگ کی۔
ادھر اسرائیلی فوج کے جنگیطیاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقوں پر نچلی پروازیں جاری رکھیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہقابض فوج کی کشتیاں روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں پر جانبوجھ کر گولیاں چلاتی ہیں،گیس پھینکتی ہیں اور انہیں امن و امان کے ساتھ روزی روٹیسے محروم کر دیتی ہیں۔