فلسطینی اسیرانکے کلب نے کہا ہے کہ "صحرا نقب "میں قائم اسرائیلی جیل میں قید 120 قیدیوںنے دو روز قبل اپنی مسلسل اجتماعی تنہائی کو مسترد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔
اسیران کلب کاکہنا ہے کہ النقب جیل میں قیدیوں اور فلسطینیاسیران کی قیادت کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ بات چیت اور مذاکرات ناکام ہونے کیصورت میں فلسطینی اسیران اجتماعی بھوک ہڑتال کریں گے۔
اسیران کلب نے مزید کہا کہ یہ احتجاجی قدم ان زیادتیوںکے جواب میں اٹھایا گیا ہے جو قیدیوں کے ساتھ گذشتہ دو دنوں کے دوران سیکشن ( 26اور 27) میں کی گئی تھیں۔ٹینٹ سیکشن یعنی سیکشن نمبر 8 سےقیدیوں کی منتقلی۔ سیکشن (6) میں جہاں انتظامیہ نے اسے منتقل کیا۔ انہیں مالی اورمعاشی ضروریات سے محروم کردیا گیا اور انہیں اجتماعی سزا کے طور پر قید تنہائی میںڈال دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہدو روز قبل قابض فوج نے عوفر،مجد، نقب اور دیمون جیلوں میں گھس کرقیدیوں حملہ کیااور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔