چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کی پشاور مسجد میں دہشت گردی کی شدید مذمت، پاکستان سے تعزیت

منگل 31-جنوری-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس لائنز مسجد میںہونے والے خوفناک دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کے روز نماز ظہر کےدوران ہونے والے اس وحشیانہ حملے میں اب تک 93 نمازی شہید اور 157 زخمی ہو گئے ہیں۔

حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  پشاورمیں مسجد میں دہشت گردانہ حملہ ایک وحشیانہ فعل ہے اور حماس اس حملے کی شدید الفاظمیں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

بیان میں کہا ہےکہ فلسطینی قوم ایک قابض ریاست کی منظم دہشت گردی کا شکار ہے اور اس لیے دہشت گردیکے کسی بھی واقعےشدید مذمت کرتی ہے۔

بیان میں پشاورمیں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے متاثرین کے ساتھہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونےوالے شہریوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی