چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاھو کی حماس کے ہاں جنگی قیدی مینگیستوکے اہل خانہ سے ملاقات

منگل 31-جنوری-2023

اسرائیلی وزیراعظمبنجمن نیتن یاہونےکل سوموارکو مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے دفتر میں القسام بریگیڈزکےہاں گرفتار فوجی "ابارا مینگیستو” کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

قبل ازیں عبرانیاخبار "معاریو” نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئےفوجی کی والدہ تقریباً ایک ماہ قبل نئی دائیں بازو کی حکومت کے قیام کے بعد وزیراعظمسے پہلی ملاقات کریں گی۔

القسام بریگیڈز کیجانب سے مینگستو کی ایک ویڈیو نشر کرنے کے دو دن بعد وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری”آوی گل” نے چند روز قبل "مینگیستو” کے خاندان سے ملاقات کیتھی۔ مینگیستو 8 سال سے زائد عرصے سےغزہ میں حماس کی قید میں ہیں اور حماس کے عسکریونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے دشمن کے فوجی کو جنگی قیدی بنا رکھا ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوتاحرونوت‘ نے رپورٹ کیا کہ گل نے خاندان کو ان کے بیٹے سے منسوب ریکارڈنگ کی صداقتکی تصدیق کی اور کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جانے والا شخص واقعی مینگیستوتھا۔

خاندان نے اسرائیلیحکومت کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی معلوماتحاصل کیں۔

اس ماہ القسام بریگیڈزنے اسرائیلی فوجی مینگستو کا ایک ویڈیو پیغامنشر کیا۔ اس میں اس نے کہا تھا کہ "میں اور میرے دوست، ہم کب تک یہاں قید میںرہیں گے؟”

انہوں نے مزیدکہا کہ اسرائیل کی ریاست اور عوام کہاں ہیں انہیں ہماری فکر کیوں نہیں۔

یہ پیغام قابضفوج کے نئے چیف آف اسٹاف کی تقرری  اور”ہرزی ھیلیوی” کی بہ طورآرمی چیف تعیناتی کے موقعے پر جاری کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی