جمعه 15/نوامبر/2024

بلنکن کا دورہ اسرائیل کی مکمل تائید کا عکاس ہے: حماس

منگل 31-جنوری-2023

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان عبدالطیف القانوع نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کا حالیہ دورہ اسرائیل قابض ریاست کی مکمل حمایت اور شراکت داری کا واضح اعلان ہے۔

اپنے ایک بیان میں القانوع کا کہنا تھا کہ بلنکن کے دورے سے فاشسٹ اور انتہا پسند اسرائیلی کابینہ کو فلسطینیوں کے خلاف اپنے جارحانہ ایجنڈے کو نافذ کرنے کی ترٖغیب ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم فلسطینی عوام اور مقدسات کے خلاف اسرائیلی کابینہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت سے خبردار کرتے ہیں اور خطے پر اس پالیسی کے مضمرات کا ذمہ دار سمجھتے ہیں”۔

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن اس ہفتے اسرائیل پہنچے جہاں انہوں نے فلسطین تنازعے کے حوالے سے واشنگٹن کے واضح موقف کا اعادہ کیا اور صہیونی ریاست کے ساتھ "آہنی” عزم اور دو ریاستی حل کے متعلق بیان کی حمایت کا اعلان کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی