جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے وادی گولان میں شامی شہری قتل

پیر 30-جنوری-2023

کل اتوار کواسرائیلی قابض فوج نے ایک شامی شہری کو اس وقت گولیاں مار کر شہید اور دوسرے کوزخمی کردیا جب وہ مقبوضہ شامی وادی گولان میں سرحدی باڑ کے قریب پہنچے۔ اسرائیلیفوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی سرحد کے اندر سرحدی باڑ کی طرف آنے والے دونوں افرادوہ مسلح تھے۔

قابض فوج نے اپنے’ٹویٹراکاؤنٹ پر پوسٹکردہ ایک بیان میں کہا کہ "فوج کی جاسوسی نےاتوار کی صبح دو بندوق برداروں کینشاندہی کی جو شام کی سرزمین سے اسرائیلی علاقے کی طرف سرحدی لائن عبور کر کے جنوبیگولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں حفاظتی باڑ کے قریب پہنچے۔”

انہوں نے کہا کہاس جگہ پر فوجی نفری کو طلب کیا گیا جس نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کی جس میںایک مسلح شخص مارا گیا جب کہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ تاہم اس کارروائی میں اسرائیلیفوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سرکاری نشریاتیادارے سے وابستہ "کان” چینل نے کہا کہ اتوارکو اسرائیلی فوج نے گولان کیپہاڑیوں کے جنوب میں سرحد کے قریب آنے والے دو شامی بندوق برداروں پر فائرنگ کی،ان میں سے ایک ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

مختصر لنک:

کاپی